4 ستمبر 2012 - 19:30

ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں اسلامی مزاحمت کا دو روزہ بین الاقوامی فسٹیول اور کانفرنس کا آغاز ہوا-

ابنا:  اسلامی مزاحمت کے تیسرے بین الاقوامی فسٹیول اور کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سمیت ، فلسطین، لبنان، شام، یمن، ٹیونس، بحرین، ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان اورروس کے پچاس سے زائد نمائندے شریک ہیں –
اصفہان کے ثقافتی اور اجتماعی امور کے نائب سربراہ  "حبیب الله تحویل پور" نے مزاحمت کی تقویت اور اسکے انحراف کی روک تھام کو اس کانفرنس کے اہداف ومقاصد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ کانفرنس کے ساتھ سائنس ، ہنر اور ادب کے شعبوں میں بھی فسٹیول کا انعقاد ہورہاہے جس میں اسلامی مزاحمت کے موضوع  پر کتاب ، مضامین ، کارٹون ،اشعار ،کہانیاں ،میوزیک اور کارٹون فلم  پیش ہورہے ہیں -

.....

/169